ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشیا ء اور افریقہ کے دس ممالک میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات

ایشیا ء اور افریقہ کے دس ممالک میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات

Sat, 12 Nov 2016 11:07:49    S.O. News Service

نیویارک11نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ برس دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر بچوں کی سب سے زیادہ اموات صرف دس ممالک میں ہوئی ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پانچ برس سے کم عمر کے 5.9 ملین بچے ہلاک ہوئے، جن میں ساٹھ فیصد کا تعلق ایشیاء اورافریقہ کے دس ممالک سے تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق نمونیا سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بنا۔ ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، انگولا اور نائجیریا بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ اعشاریہ نو ملین بچوں میں سے نصف اٹھائیس دن کے ہونے سے قبل ہی مارے گئے۔


Share: